ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جن دھن اکاؤنٹ میں قرض دینے کے نام پر 9 کروڑ کا گھوٹالہ،4 گرفتار

جن دھن اکاؤنٹ میں قرض دینے کے نام پر 9 کروڑ کا گھوٹالہ،4 گرفتار

Sat, 11 Mar 2017 12:52:44    S.O. News Service

ممبئی،10مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اورنگ آباد ضلع میں یوپی آئی یعنی یونیفائیڈپیمنٹ انٹرفیس اپلی کیشن کا غلط استعمال کرکے 1214جن دھن اکاؤنٹس سے 9.43کروڑ روپے کا گھوٹالہ کئے جانے کا سنسنی خیز معاملہ روشنی میں آیا ہے۔مقامی پولیس نے اس معاملے میں چار گھوٹالہ بازوں کو گرفتار کر لیا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ملی معلومات کے مطابق اورنگ آباد ضلع میں اس طرح کا گھوٹالہ ہونے کی اطلاع ملتے ہی مہاراشٹر بینک کے حکام نے جمعہ کو ہنگامی میٹنگ بلائی تھی۔اس اجلاس میں طے کیا گیا کہ تمام معاملے کی تحقیقات ایک ہی جگہ کی جائے گی۔بنیادی معلومات کے مطابق یوپی آئی اپلی کیشن سے جن دھن اکاؤنٹس میں چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے قرض دئے جانے کے نام پر دھوکہ کیا گیا ہے۔بینک نے اس طرح کی معلومات ملتے ہی400جن دھن اکاؤنٹس کو ہولڈ کر دیا ہے۔اسی طرح کا گھوٹالہ پونے میں ہونے کی خبر ملی ہے۔پونے میں 23جن دھن اکاؤنٹس سے 6.14کروڑ روپے کا گھوٹالہ کئے جانے کی بنیادی معلومات ملی ہے اور اس معاملے کی تحقیقات مقامی شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کر رہی ہے۔یہاں 50اکاؤنٹ ہولڈرز پر معاملہ بھی درج کیا گیا ہے۔اسی طرح کا گھوٹالہ ناسک میں بھی کئے جانے کی خبر ملی ہے اور یہاں دو افراد کو گرفتار کر کارروائی کی جا رہی ہے۔


Share: